اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ثالثی اور پنچایت سپریم کورٹ کا کام نہیں، سپریم کورٹ کا کام قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرنا ہے۔
شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے چیلنجز کو ڈیل کیا ہے، صورتحال حکومت کے لیے ابھی بھی چیلنجنگ ہے، حکومت نے تین رکنی بینچ کے فیصلے کو قبول نہیں کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے اس کے فیصلوں کو تسلیم کرنا پڑیگا، الیکشن کے فنڈز کا معاملہ دوبارہ پارلیمان میں آئے گا اور وہی اسے حل کرے گی، کسی بھی ممکنہ عدالتی فیصلے کے پیش نظر پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکا پر سازش کا الزام لگا کر ڈھٹائی اور بیشرمی سے یوٹرن لیا ہے، پاکستان سے باہر پی ٹی آئی کے چند ایجنٹس نےگھناؤنا کردار ادا کیا۔
انہوں ںے کہا 13 اگست کو پارلیمان کی مدت ختم ہوتی ہے، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے موجودہ مسائل سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، اپنے صوبائی وزیر خزانہ کو کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سے انکار کر دیں، پہلے امریکی سازش کا کہا، پھر ڈھٹائی سے یو ٹرن لیا، کہا گیا سازش امریکہ نے نہیں کی، پاکستان سے ہوئی تھی۔
Comments are closed.