پیر 3 شوال المکرم 1444ھ24؍ اپریل 2023ء

آئی ایم ایف کے ساتھ جلد اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد: سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرکی فنانسنگ سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب اور یواےای نے پاکستان کو فنانسنگ سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدےکی تمام شرائط پوری ہوگئی ہیں۔

وزیرخزانہ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر ، اور متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

اسحاق ڈار نے امید ظاہرکی ہےکہ آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ جلد کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائےگا۔

You might also like

Comments are closed.