بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

سینیٹ  :الیکشن اخراجات بل مسترد کرنے کی سفارشات منظور

اسلام آباد: انتخابی اخراجات کے لیے فنڈز کی فراہمی کا بل مسترد کرنے کی سفارشات سینیٹ میں منظور کرلی گئیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی  برائے خزانہ نے انتخابات کے حوالے سے فنڈز سے متعلق بل کو مسترد کرنے سفارشات ایوان میں پیش کیں، جنہیں کثرات رائے سے منظور کرلیا گیا ۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات قومی اسمبلی کو بھجوائی جائیں گی۔ قومی اسمبلی پہلے ہی انتخابات کے فنڈز کی فراہمی سے متعلق منی بل مسترد کرچکی ہے۔

یاد رہے کہ پیر کو قائمہ کمیٹی خزانہ نے انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کی منظوری نہیں  دی تھی بلکہ اسٹیٹ بینک کو انتخابات فنڈز کا معاملہ کابینہ کو بھجوانے کی ہدایت کردی تھی، وفاقی کابینہ نے سمری قومی اسمبلی کو ریفر کر دی تھی۔

قومی اسمبلی نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق 21 ارب روپے جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے ضمنی گرانٹ کی تحریک مسترد کر دی تھی۔

You might also like

Comments are closed.