این سی او سی کے سربراہ اسدعمر نے کہا ہے کہ برطانیہ سے آئی نئی کورونا کی قسم زیادہ خطرناک ہے تیزی سے پھیلتی ہے، لوگوں کو اندازہ نہیں کورونا کی تیسری لہر کتنی خطرناک ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے وبا کا پھیلاؤ صرف پاکستان نہیں پورے خطے میں ہے، بھارت، بنگلادیش میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5روز میں کورونا تشویشناک مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے جب کہ 12 دن میں تشویش ناک مریضوں کی تعداد میں ایک ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ این سی او سی میں کورونا سے متعلق مستقبل کو دیکھتے ہوئے فیصلے کیے جاتے ہیں جو فیصلے کیے گئے ان پر اس طرح عمل نہیں ہورہا جیسے ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اسپتالو ں پر کوروناکے باعث دباوَ بڑھ گیا ہے اپوزیشن رہنماوَ ں سے درخواست ہے عوام کےدفاع میں کردار اداکریں، مرکزی ،صوبائی او ر علاقائی سطح پر سب کوکردار ادا کرنا ہوگا ہم نے احتیاط کیا تو مثبت نتیجہ بھی دیکھ لیا۔
Comments are closed.