پیر 27؍شعبان المعظم 1444ھ20؍مارچ 2023ء

حکومت الیکشن روکنے کیلیے انتشار پھیلا رہی ہے، عمران خان

Sudden

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن روکنے کے لیے انتشار پھیلا رہی ہے۔

ویڈیو خطاب میں عمران خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پختون کارکنوں کو طالبان اور دہشت گرد کہا جا رہا ہے، جس پر ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ یہ ہمارے خلاف دہشت گردی اور انتشار کو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا میں انسانی حقوق تنظیموں اور سیاستدانوں کو آگاہ کریں کہ کس طریقے سے پاکستان میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ یہاں آئین  کی کسی کو پروا نہیں اور جمہوریت کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابات کی فضا ہی نہیں بننے دے رہی جب کہ 30 اپریل کو انتخابات طے ہیں۔ ہمیں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم عالمی انسانی حقوق تنظیموں سے اپنے بیرون ملک دفاتر کے ذریعے رابطہ کریں گے۔اس کے علاوہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی کہیں گی کہ یہاں کوئی قانون نہیں، یہاں طاقت کے زور پر خوف پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ ہمارے پختون ورکرز کو طالبان اور دہشت گرد کہا گیا جس پر ہمارے پشتون بھائی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ملک میں دہشت گردی کررہے ہیں اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور فوج کو آمنے سامنے لانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم کی پوری کوشش ہے کہ دونوں کو لڑوایا جائے۔ الیکشن میں اپنی ناکامی دیکھ کر یہ لوگ تحریک انصاف ہی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.