کراچی/اسلام آباد: فواد چوہدری کے اس دعوے کے باوجود کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات نہیں چاہتے، اینکر پرسن نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو ملاقات کا پیغام بھیجا تھا جسے مسترد کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے اینکر نے بتایا کہ جنرل عاصم نے پیر کی رات ان سے ملاقات کرنے والے تاجروں کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے انہیں ملاقات کے لیے پیغام بھیجا ہے۔
اینکر نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنرل عاصم نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو آگاہ کیا کہ بطور آرمی چیف ان کا کام سیاستدانوں سے ملنا نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق، “جنرل عاصم نے زور دے کر کہا کہ فوج نہ تو سیاست میں مداخلت کرے گی اور نہ ہی اس میں کوئی کردار ادا کرے گی۔” آرمی چیف نے کہا کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اور سیاسی قیادت کو اپنے مسائل خود حل کرنے چاہئیں۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن نے کہا کہ صدر عارف علوی نے جنرل عاصم اور عمران خان کے درمیان ملاقات کرانے کی کوشش کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے صدر کو بتایا کہ وہ سیاست سے دور رہنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.