پیر 21؍رجب المرجب 1444ھ13؍فروری 2023ء

گیس کے بعد بجلی مہنگی کرنے کی تیاری، ای سی سی نے منظوری دیدی

more expensive

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے گیس مہنگی کرنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ بجلی بجی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حکومتی فیصلے کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 82 پیسے لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد بجلی کے فی یونٹ کی نئی قیمت 31.74 روپے ہو جائے گی۔

حکومت کی جانب سے فی یونٹ بجلی پر پاور ہولڈنگ لیوی عائد کیے جانے کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اسے مرحلہ وار عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے نیپرا سے منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق فروری مارچ کے لیے پاور ہولڈنگ لیوی 43 پیسے عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ مارچ سے جون تک 3.39 روپے اضافی لیوی شامل کیا جائے گا۔جولائی سے اکتوبر تک 43 پیسے کے ساتھ مزید ایک روپے لیوی عائد کیا جائے گا اور 3.39 روپے لیوی ختم ہوجائے گا۔ اسی طرح نومبر 2023ء سے جون 2024ء تک 1.43 روپے لیوی عائد رہے گا۔

پاور ہولڈنگ لیوی کا اطلاق 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے بجلی صارفین بھی پاورہولڈنگ لیوی سے مستثنا ہوں گے۔ دریں اثنا حکومت نے سیلاب متاثرین اور زرعی صارفین کے لیے 2.75 روپے کا فی یونٹ ریلیف ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.