جمعرات 17؍رجب المرجب 1444ھ9؍فروری 2023ء

وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو بجلی، گیس پر سبسڈی کیلئے راضی کرلیا

 اسلام آباد : وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہونے کے قریب، آئی ایم ایف کو بجلی گیس پر غریب صارفین کیلئے سبسڈی پر راضی کر لیا گیا۔

 نجی ٹی  وی کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے بڑے برآمدی شعبوں کیلئے گیس سبسڈی پر بھی آئی ایم ایف کو راضی کر لیا گیا، وزارت خزانہ امیر طبقے کیلئے گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی گی۔

 وزارت خزانہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں آئی ایم ایف میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی شئیر کرے گی، میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ شئیر ہونے پر وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف معاہدہ ہو گا۔

  آئی ایم ایف سے سیلاب کے بعد خسارہ بڑھنے کی وجہ سے کچھ مزید رعایتوں پر بھی بات چیت جاری ہے۔

You might also like

Comments are closed.