اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پروگرام کی بحالی کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کا وقت آج رات 12 بجے تک ہے اور امید ہے کہ مثبت خبر ملے گی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ابھی مذاکرات کا آخری دور چل رہا ہے آج معاملات حتمی ہوں گے اور اگر ماضی کی حکومت نے غلط عزائم کیے ہیں تو ان کو بھی موجودہ حکومت پورا کرے گی۔وہ اسلام آباد میں روڈ سیفٹی پر ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیاسے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے ۔
میڈیا نمائندے نے سوال کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں کیا رکاوٹ آرہی ہے تو وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ 30 شعبوں میں پیش رفت ہوگئی ہے، اللہ کا شکر ہے ہر چیز صحیح چل رہی ہے۔
Comments are closed.