ملتان: تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کارکنوں کے پکڑے جانے پر خود اپنی گرفتاری دے دی، قبل ازیں الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی کرنے پر پولیس کی جانب سے عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپا مارا گیا تھا، جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بدھ کے روز ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں میں تصادم کے باعث الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی ہوئی، جس کے الزام میں پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپا مارا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران 10 پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے شکایت کی درخواست آنے پر سی سی ٹی وی کی مدد سے ہنگامہ آرائی میں ملوث مزید ملزمان کی شناخت بھی کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے عامر ڈوگر کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں کو گرفتار کیے جانے پر عامر ڈوگر نے خود کہا کہ میں بھی آپ کے ساتھ چلوں گا، انہوں نے خود کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دی، پولیس کی جانب سے انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔
Comments are closed.