اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 7 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی، جو وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہوگی۔ وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی منظر نامے میں بڑی سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے 7 فروری کو کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب کرلی، جو اسلام آباد میں ہوگی۔ تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی جب کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو بھی اے پی سی میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔
وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کے سابق اسپیکر قومی اسمبلی، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک سے رابطے کیے ہیں۔ ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت پہنچائی۔ وزیراعظم نے کل پشاور میں ہونے والی ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے 2 نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی۔
Comments are closed.