منگل 8 ؍رجب المرجب 1444ھ31؍جنوری2023ء

سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف پوری قوت کے ساتھ کام کرنا ہوگا، محمد حسین محنتی

their rights

کراچی:جماعت اسلامی سندھ کے امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ محنت کشوں کو ٹھیکیداری اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کام کرنا ہوگا،ٹھیکہ داری نظام نے ٹریڈ یونین کو ختم کر دیا ہے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ کمرتوڑمہنگائی وبے روزگاری نے محنت کشوں کو دیوار سے لگا دیا ہے ،محنت کشوں کیلئے ہر آنے والا دن ایک عذاب سے کم نہیں ہے، سندھ میں ٹھیکہ داری نظام کا پیداواری شعبہ میں مکمل پابندی ہے لیکن اس کے باوجود 80فیصد کارخانوں اور فیکٹریوں میں ٹھیکہ داری کا ظالمانہ نظام مسلط ہے جو کہ محنت کشوں کا استحصال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی روز اول سے ٹھیکیداری نظام کے خلاف ہے اور اساس ظالمانہ نظام کے خلاف ہم ہر سطح پر احتجاج کرینگے، نیشنل لیبر فیڈریشن ایک نظریاتی مزدور تحریک ہے اور اس کا ایک شاندار ماضی ہے ہمیں این ایل ایف سے بڑی توقعات وابستہ ہے اور ہم اس ملک سے ظالمانہ اور جابرانہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک محنت کشوں کی خوشحالی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔محنت کش ایک بڑی قوت اور طاقت ہیں۔ دنیا میں بڑے بڑے انقلاب محنت کش طبقہ ہی لایا ہے۔جماعت اسلامی محنت کشوں کی پشت بان ہے اور ہم محنت کشوں کی طاقت اور قوت کے ذریعے پاکستان میں حقیقی تبدیلی لائے گے۔

You might also like

Comments are closed.