لاہور: متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق امراتی صدر محمد بن زاید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ملک میں بڑی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات رحیم یار خان میں ہوئی، جہاں اماراتی صدر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر پہنچے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدرمحمد بن زاید النہیان کی رحیم یار خان میں انتہائی پرتپاک اور برادرانہ ماحول میں ملاقات ہوئی۔اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان وزیراعظم کا ہاتھ تھام کر اپنے جہاز میں لے گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کرائی جب کہ شہباز شریف نے ان کے بچوں سے عربی اور انگریزی میں گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق اماراتی صدر نے رحیم یار خان آنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں صدر یو اے ای نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا بھی عندیہ دیا۔انہوں نے کہا کہ آپ تیاری کریں، یو اے ای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔
Comments are closed.