چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلی بار آج جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ کا دورہ کر کے امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کریں گے۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے رابطے تیز کر دیے ہیں، پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف بنانے کے لیے دیگر اپوزیشن جماعتوں سےحمایت مانگ لی ہے۔
اسی سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری آج منصورہ پہنچیں گے اور امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کرکے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی حمایت کا مطالبہ کریں گے۔
نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات میں بلاول بھٹو امیر جماعت اسلامی کو حکومت مخالف تحریک میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دیں گے اور سڑکوں پر آنے کے لیے انہیں قائل کریں گے۔
واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں جماعت اسلامی نے مرکز اور سندھ میں انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا تھا اور کسی کوووٹ نہیں دیا تھا۔
Comments are closed.