منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

بلدیاتی انتخابات: جماعت اسلامی مزید 3 نشستوں پر کامیاب

کراچی: بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی مزید 3 نشستوں پر کامیاب  قرار پائی ہے، کراچی میں جماعت اسلامی کی کُل نشستیں 89 ہوگئی ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق جماعت اسلامی نے فارم 11اور 12 کی مدد سے مزید 3نشستیں جیت لیں ہیں، جس کے بعد کراچی بلدیاتی انتخابات میں کُل سیٹس 89 ہوگئیں ہیں۔

مزید پڑھیے: یوسی ون صفورا سے جماعت اسلامی کے امیدوار کا نتائج تبدیل کرنے کا الزام

ترجمان نے کہا کہ یونین کونسل عباس ٹاؤن وصفورہ ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے حبیب الرحمن اور ممتاز عالم کامیاب قرار پائے ہیں، جنکو سرکاری نتائج کے اعتبار سے 18سے 24 ووٹوں سے برتری حاصل ہوئی ہے۔

ضلع غربی سے جماعت اسلامی نے ایک یوسی اور جیت لی ہے، اورنگی ٹاؤن  کی یوسی  6 کا رکا ہوا رزلٹ جاری ہوگیا ہے، جماعت اسلامی کے امید وار حاضر عمر 4252 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں، یہاں بھی جماعت اسلامی کے امیدوار کی شکست ظاہر کی گئی تھی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔

 بعدازاں  جماعت اسلامی کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی، جس کے بعد ووٹوں کی   دوبارہ گنتی کے بعد جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے دوبارہ گنتی میں عباس ٹاؤن یونین کونسل کے منتخب ہونے والے چیئرمین حبیب الرحمن، ممتاز عالم اور حاضر کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی اور بد انتظامی نے انتخابی عمل کو دھندلادیا۔

دوسری جانب صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تمام یوسیز کے نتائج مرتب کیے جارہے ہیں، گزشتہ روز 235یوسیز کےغیر حتمی پارٹی پوزیشن اور غیر حتمی نتائج جاری کیے گئے تھے، حتمی نتائج کے بعد حتمی پارٹی پوزیشن کا اعلان کیا جائے گا۔

You might also like

Comments are closed.