عوام کسی بھی پروپیگنڈے کا شکار ہوئے بغیرترازو پر مہر لگانے کے لیے اپنے گھروں سے ضرور نکلیں،حافظ نعیم الرحمن
کراچی:جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے ہفتے کو رات گئے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کسی بھی پروپیگنڈے کا شکار ہوئے بغیر آج ترازو پر مہر لگانے کے لیے اپنے گھروں سے ضرور نکلیں،متحدہ انتخابات سے فرار ہونے کے بجائے اس میں حصہ لے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ عوام کس کے ساتھ ہیں ،آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردار ادا کریں۔
حافظ نعیم الرحمن کا مزیدکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ نے اقتدار میں رہنے کے باوجود عوامی مسائل حل نہیں کیے جب کہ جماعت اسلامی نے عوام کے ہر ہر مسئلے پر آواز بلند کی دھرنے دیئے اور احتجاج کیا جس کے نتیجے میں آج جماعت اسلامی عوام کی آواز بن چکی ہے کیا صحافی کیا تاجر کیا وکیل اور طلبہ ہر شخص یہی کہہ رہا ہے کہ حل صرف جماعت اسلامی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر جماعت اسلامی انتخابات کے انعقاد پر زور نہیں دیتی تو اگلے دس سال تک بھی انتخابات ممکن نہ تھے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ صرف آج تکلیف اٹھا کر ترازو پر مہر لگائیں تو ہم انہیں چار سال راحت پہنچائیں گے۔
Comments are closed.