کراچی: پاکستان کی جانب سے 2 بھاری بیرونی ادائیگیوں کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کی صورت میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں ذخائر گزشتہ 8 برس اور 9ماہ کی کم ترین سطح تک پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق موجودہ ملکی ذخائر صرف 25 دن کی درآمدت کی ضرورت پوری کرنے کی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔
مختلف ذرائع کے مطابق امارات این بی ڈی اور دبئی اسلامک بینک کو مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر کی ادائیگیاں کردی گئی ہیں۔ امارات این بی ڈی کو 60 اور ڈی آئی بی کو 42 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں، جس کے نتیجے میں ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4.5 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے جو کہ سرکاری ذخائر کی 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔
بینکنگ انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل 2022ء سے اب تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 6.35 ارب ڈالر کم ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.