ہفتہ 7؍جمادی الثانی 1444ھ31؍دسمبر 2022ء

پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں15جنوری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

petroleum

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں ردوبدل نہ کرنےکا فیصلہ کر لیا۔ موجودہ قیمتیں15جنوری تک برقرار رہیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاایک پریس کانفرنس میں کہنا تھاکہعالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیراعظم کی ہدایت کےمطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 جنوری تک پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے، ڈیزل 228 روپے 80 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے 83 پپسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 77 ڈالر سے بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں، پاکستان میں اس وقت پیٹرول کی ریفائنری قمیت 149 روپے فی لیٹر ہے۔

نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 76 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے فی لٹر برقرار رہے گی۔

You might also like

Comments are closed.