اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے،این آر اوٹولینے کے بعد پی ڈی ایم ڈرائنگ روم کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے پی ڈی ایم کو این آراوٹو دیا، جنرل باجوہ سےاختلاف نہیں تھا وہ احتساب نہیں چاہتے تھے، جنرل باجوہ نے انجینئرنگ کرکے چوروں کی حکومت مسلط کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، الیکشن کیلئے حکومت سے زیادہ ان کے پیچھے بیٹھے لوگوں کا راضی ہونا ضروری ہے۔
Comments are closed.