منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان 20 دسمبر سے قبل کروں گا، عمران خان

dissolution

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا  ہے کہ20دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کروں گا،مسلم لیگ(ق)اہم اتحادی ہے وہ  اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ایک پیج پر ہے،ق لیگ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اسی ماہ میں اسمبلی تحلیل ہونے جا رہی ہے،20دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیاہے،عوام کا مہنگائی کی وجہ سے جینا دوبھر ہوگیا ہے، عوام سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے خودکشی کررہی ہے۔

You might also like

Comments are closed.