اسلام آباد:وزیر داخلہ نے چمن میں سرحد پار سے فائرنگ اورراکٹ باری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی تکلیف دہ اورافسوسناک قرار دے دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پاک افغان سرحدی شہر چمن میں سرحد پار سے فائرنگ اور راکٹ باری پر تشویش کا اظہار کیا ہے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستانی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہریوں کے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بلوچستان حکومت کو متاثرہ شہریوں کی بھرپور معاونت و مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔ جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک افغان چمن سرحد پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔پاک افغان سرحد پر فائرنگ اور راکٹ باری کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے۔ پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع انتہائی تکلیف دہ اورافسوسناک ہے۔
Comments are closed.