جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

آرمی چیف کی تعیناتی  آئین کے مطابق ہوگی، نواز و شہباز ملاقات میں فیصلہ

لندن: وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں میرٹ کو اولیت دی جائے گی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقاتوں کے دوران اہم فیصلے کیے گئے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی پر بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ میرٹ کو اولیت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق طے ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز ، شہباز میٹنگ میں طے فیصلوں پر پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ پاکستان روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نوازشریف اور مریم نواز کے ساتھ 2 گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔بعد ازاں شہباز شریف پاکستان روانہ ہوگئے۔

You might also like

Comments are closed.