اسلام آ باد: علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے مختصر دستاویزی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
پاک فضائیہ کی جانب سے علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک مختصر دورانیے کی دستاویزی ویڈیو کا اجرا کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان فضائیہ کا کہنا ہے کہ دستاویزی ویڈیو میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر شاہین مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گا۔
PAF Shaheens pay homage to the National Poet and Pakistan’s Ideological inspiration with a resolve to pursue his ideals for the glory of the Nation pic.twitter.com/aMUrnrR2dH
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) November 9, 2022
ترجمان فضائیہ نے کہا کہ اقبال کی شاعری میں فکر و خیال کی گہرائی ملتی ہے، تخلیق عرض پاک انہی کی فکری کاوشوں سے سرانجام پائی ہے۔
ترجمان فضائیہ کے مطابق نوجوان نسل کو شاہین کا تخاطب دے کر اقبال جہاں اس میں رفعت خیال، جذبہ عمل، وسعت نظری اور جرات رندانہ پیدا کرنا چاہتے تھے وہاں اس کے جذبہ تجسس کی بھرپور تکمیل بھی چاہتے تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شاہین جو پرندوں کی دنیا کا درویش ہے، اپنی خودی پہنچانتا ہے، تجسس اس کی فطرت اور جھپٹنا اس کی عادت ہے۔ شاہین فضائے بسیط کا واحد حکمران ہے جو فضاں اور بلندیوں سے محبت کرتا ہے۔
Comments are closed.