اسلام آباد: عمران خان نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کے التواء کی درخواست دائر کردی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس میں التواء کی درخواست دائر کی گئی۔
وکیل کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ میرا موکل افسوس ناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہے،جس کی وجہ سے معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں ۔
عمران خان کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمےکو فی الحال سماعت کے لیے مقرر نہ کیا جائے۔
گزشتہ سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ نے عمران خان سے 25 مئی کے واقعات پر ہفتے تک جواب طلب کرتے ہوئے کہا تھا جو کچھ اس روز ہوا وہ دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔
واضع رہے کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہفتے کو ہی آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرینگے۔
Comments are closed.