پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان گوجرانوالہ میں لانگ مارچ میں فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں تحریک انصاف کے استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی ،جس سے خوف و حراس اور بھگدڑ مچ گئی، ذرائع کے مطابق اس واقعے میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید،احمد چٹا،چوہدری یوسف اور دیگر بھی زخمی ہوئے۔واقعے کے فوری بعد عمران خان کو کنٹینر سے بلٹ پروف گاڑی میں منتقل کر دیا گیا۔ جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کی سیدھی ٹانگ میں گولی لگی ہے ، حملہ آور نے پہلے برسٹ چلایا پھر ایک گولی چلائی، حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فورا نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔ کنٹینر سے بھی اعلان کیا گیا کہ عمران خان محفوظ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
Comments are closed.