بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلدیاتی انتخابات کا التوا، جماعت اسلامی جمعرات کو کراچی میں دھرنے دے گی

hold sit-ins

کراچی: جماعت اسلامی کے تحت کل کراچی میں ریلی نکالی جائے گی اور شہر کے اہم مقامات پر دھرنے دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے مسلسل التواء کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت  کل بروز جمعرات20اکتوبرکو کالابورڈ تا اسٹار گیٹ تک بعدنماز مغرب ریلی نکالی جائے گی اور دھرنے دے گی۔ ریلی کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کریں گے، اسٹار گیٹ پر عظیم الشان دھرنا دیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن رات 8:30بجے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف تمام اضلاع کے اہم مقامات پربھی دھرنے دیے جائیں گے، ضلع شرقی میں حسن اسکوائر، ضلع گلبرگ وسطی میں نئی کراچی نالہ اسٹاپ، ضلع شمالی میں پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی، ضلع غربی میں 5نمبر چورنگی اورنگی ٹاؤن، ضلع کیماڑی میں بنارس چوک، ضلع بن قاسم، ضلع جنوبی میں تین تلوار کلفٹن، ضلع ملیرمیں ڈی سی آفس، ضلع وسطی میں ناظم آباد نمبر 7بالمقابل سپرمارکیٹ امتیاز اسٹور، ضلع قائدین میں محمد علی سوسائٹی، یادگار فش اور لائنز ایریا پر دھرنے دیے جائیں گے۔

You might also like

Comments are closed.