بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

Larger bench

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا،چیف جسٹس آف پاکستان لارجر بینچ کے سربراہ ہوں گے۔ لارجر بینچ ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر 25 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا،صدر مملکت کی جانب سے دائر ریکوڈک ریفرنس میں سپریم کورٹ سے غیر ملکی کمپنی سے معاہدے پر رائے لی جائے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے ریکوڈک پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دی گئی،کابینہ اجلاس میں ریکوڈک کیس پر ریفرنس بھیجنے پر تفصیلی بحث ہوئی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کیس پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دی،وزارت قانون کی طرف سے صدر مملکت کے ذریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے پر اتفاق ہوا۔ ریکوڈک پر ہونے والے سیٹلمنٹ معاہدے پر سپریم کورٹ سے رائے لی جائے گی۔

You might also like

Comments are closed.