ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

بہت جلد امریکا کی شکست کا جشن منائیں گے، گلبدین حکمت یار

لاہور: سربراہ حزب اسلامی اور سابق وزیراعظم افغانستان انجینئر گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان سے نکلنے کی جلدی میں ہے۔

انجینئر گلبدین حکومت یار نے وفد کے ہمراہ لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے ہیڈکوارٹر منصورہ کا دورہ کیا۔ جہاں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے گلبدین حکمت یار کا پرجوش استقبال کیا۔

افغان امن عمل، خطے کی بدلتی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں منصورہ میں استقبالیہ ترقیب سے خطاب کرتے ہوئے حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے کہا کہ کاش افغانستان میں اسلامی حکومت قائم ہوتی۔ ہم نے امت مسلمہ کی ناکامی و کامیابی کو آنکھوں سے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے نکلے بغیر افغانستان میں امن نہیں ہو سکتا۔ امریکا افغانستان سے نکلنے کی جلدی میں ہےبہت جلد امریکا کی شکست کا جشن منائیں گے۔

گلبدین حکمت یار نے مزید کہا کہ افغانستان میں کٹھ پتلی کی بجائے قابل قبول حکومت قائم ہوگی۔ روس اور ترکی کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلبدین حکمت یار کے لیے پاکستان دوسرا گھر ہے۔ گلبدین حکمت یار نے تعلیمی اداروں میں فکری جہاں کیا۔

انہوں نےمزید کہا کہ وہ دن دیکھنا چاہتے ہیں جب افغانستان میں اسلامی حکومت کا مرکز بنے۔

May be an image of 3 people and people standing

You might also like

Comments are closed.