اسلام آباد: خاتون جج کو دھمکیوں کےکیس میں چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےگئے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری pic.twitter.com/mJP0RUKcOw
— Senator Dr. Afnan Ullah Khan (@afnanullahkh) October 1, 2022
سینیٹر ڈاکٹر افنان نے کہاکہ ان کے خلاف مقدمہ دفعہ 504/506 کے تحت درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں دفعہ 188/189 بھی درج ہے۔
دوسری جانب عمران خان چوک پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے، پولیس نے بنی گالا جانے والے راستے کو بھی بند کردیا ہے۔
واضح رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر خاتون جج کے خلاف دھمکی آمیز بیان کے مقدمے میں عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ ختم ہوگئی تھی تاہم مقدمے میں عمران خان نے باقی دفعات میں ضمانت نہیں کروائی تھی، عدالت نے ملزم عمران خان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
Comments are closed.