بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چور نواز شریف اور دہشتگرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کرو

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی سے قبل صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ چور نواز شریف اور دہشتگرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کرو۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فاضل جج کی جانب سے طلبی پر سابق وزیراعظم عدالت پہنچے۔ کمرہ عدالت میں جانے سے پہلے عمران خان نے کہا کہ میں بہت خطرناک ہوں۔

نواز شریف اور الطاف حسین کے بعد عمران خان مائنس سے متعلق سوال پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف چور سے اور الطاف حسین ایک دہشت گرد سے میرا موازنہ نہ کرو۔

صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ خان صاحب آج کتنے خطر ناک ہوں گے؟ جس پر انہوں نے صرف ’بہت، بہت‘ کہا۔

You might also like

Comments are closed.