بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، قریبی آبادیوں کو انخلا کیلیے تیار رہنے کی ہدایت

dead bodies

سکھر: سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔تونسہ بیراج سے آنے والا 6 لاکھ کیوسک کا ریلا سکھر بیراج میں داخل ہو گیا ہے۔

انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے سیلاب کے پیش نظر سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام کینالیں بند رہیں گی۔کوٹری بیراج سے پانچ لاکھ 14 ہزار کیوسک کا بڑا ریلا گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دانستر نہر کے دروازوں سے پانی اوور فلو ہو کر نہر میں داخل ہونے لگا ہے، قریبی آبادیوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

رنگ بند پر پانی کا شدید دباؤ ہے، وہاں سے مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔اُدھر سیلابی ریلے کے دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ کے مختلف دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔خیموں کی کمی کے باعث سندھ اور بلوچستان میں سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

You might also like

Comments are closed.