بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 34 پیسے اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 34 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے ایک مرتبہ پھر مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گرا دیا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی۔ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی تھی۔

نیپرا نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 34 پیسے کا اضافہ کردیا، قیمتوں میں اضافے کی منظوری جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں دی گئی ہے ۔

ماہرین نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 35 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔سی پی پی اے کے مطابق گزشتہ ماہ پانی سے 35.17 فیصد، کوئلے سے 12.74 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ ڈیزل سے 1.46 اور فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کہا کہ ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ آئی۔سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیدا کی گئی جب کہ مقامی گیس سے 10.36 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 14.98 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کی رپورٹ کے مطابق ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ آئی ہے۔

You might also like

Comments are closed.