charlotte hookup bars dog screening hookup to laptop hookup agency in singapore gay byu hookups arduino led hookups cctv grindr hookup tampa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلدیاتی انتخابات کا التوا: جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا جاری

کراچی : جماعت اسلامی کے تحت کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کو با اختیار شہری حکومت سے محروم کرنے، صوبائی حکومت و الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے ایک بار پھر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف صوبائی الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا جاری  ہے۔

جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پر الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دے دیا ہے، دھرنے میں شہربھر کے نوجوان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ہے، شہر بھر کے مختلف مقامات سے قافلوں اور   جلوسوں کی  صورت میں شہری پہنچ رہے ہیں۔

دھرنے سے رکن صوبائی  اسمبلی سندھ عبدالرشید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  انتخابات کے آتے ہی پیپلز پارٹی علاقے میں سیوریج اور پانی کی مصنوعی لائنیں بچھانا شروع ہوجاتی ہے،  پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات سے خوف زدہ ہے۔

رکن صوبائی  اسمبلی سندھ  نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے،ان تمام  جماعتوں کو انتخابات میں اپنی ہار نظر آچکی ہے، پہلے 24 جولائی کو انتخابات کا اعلان ہوا پھر 28 اگست کو اس کے بعد پھر سے انتخابات ملتوی کردیے گئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی ان تمام جماعتوں کا تعقب کرے گی، انہیں کسی صورت فرار نہیں ہونے دیا جائے گا،انتخابات جب بھی ہوں شکست پیپلز پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں کا مقدر ہوگی۔

You might also like

Comments are closed.