بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک فوج مشکل وقت میں سیلاب متاثرہ افراد کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج مشکل وقت میں سیلاب متاثرہ افراد کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام کو بہت نقصان پہنچا ہے لہذا فوج تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ آبادی کی مدد کرے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر بلوچستان  سے رابطہ کیا اور  صوبے میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈر بلوچستان کو صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف، ریسکیو اور بحالی کے کاموں کے لیے سول انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کیاجائے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام کو بہت نقصان پہنچا ہے، فوج تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ آبادی کی مدد کرے، فوج ہنگامی بنیادوں پر انفرا اسٹرکچر اور مواصلاتی نظام کی بحالی پر کام کرے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاک فوج مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، سیلاب زدگان کی مدد پاک فوج کا قومی فریضہ ہے۔

You might also like

Comments are closed.