بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انتخابات رات کی تاریکی میں ملتوی ہوئے، پیچھا نہیں چھوڑیں گے، حافظ نعیم

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حکومتی جماعتوں کی B ٹیم بن کر کام کررہی ہے، ہم انتخابات میں التوا نہیں چاہتے، بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، الیکشن کمیشن فوری طور پر الیکشن کا اعلان کرے اور جماعت اسلامی پر جھوٹا الزام لگانے کے خلاف معافی مانگیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے الیکشن کمیشن کی نااہلی و بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ 17سال میں پیپلزپارٹی نے سوائے لوٹنے کے کچھ نہیں کیا،  ہم 17سال کا احتساب کریں گے،پائی پائی کا حساب لیں گے،پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ اگر بارش مسئلہ تھی تو الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو بلا کر مشورہ کرتا لیکن انہوں نے راتوں رات ایسا نہیں کیا، کراچی کے عوام صرف ترازو پر ووٹ ڈالنا چاہتے تھے اور جماعت اسلامی کا میئر لانے چاہتے تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن نے من پسند جماعتوں کی سپورٹ کرنے کے لیے الیکشن ملتوی کردیا، الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے کسی جماعت کا نام نہیں لیا بلکہ جماعت اسلامی پر جھوٹا الزام لگاکر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ ہے،حکمران اس ریاستی ادارے کو سیاست کے لیے استعمال نہ کریں،ہم امن و امان خراب نہیں کرنا چاہتے، ریاستی ادارے سے الجھنا نہیں چاہتے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن بتائیں کہ الیکشن التوا کر کے کس کو فائدہ پہچانا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن جتنا التوا کریں گے، کراچی کے عوام آپ کا پیچھا کریں گے،الیکشن کیشن الیکشن التوا کریں گے ہم ایک دن میں بیس ہزار ووٹ کا اضافہ کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ  اگر الیکشن کمیشن نے معافی نہیں مانگی تو ہم قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن جن پارٹیوں کے کہنے پر یہ مذموم حرکت کی وہ بتائے کہ کیا ان پارٹیوں میں الیکشن ہوتے ہیں؟، جماعت اسلامی آئینی و جمہوری جماعت ہے، ہم سے کوئی غلطی ہوتی تو ہم معافی مانگتے۔کراچی: جماعت اسلامی کی کوششوں سے ہی 24جولائی کو بلدیاتی انتخابات رکھے گئے۔

انہوں نے کہاکہ  ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ مرتضی وہا ب کس حیثیت سے ایڈمنسٹریٹر بنے ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی کس حیثیت سے ترقیاتی کام کے نام پر جھنڈے لگا کر کام کررہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک اب مزید آگے بڑھے گی، اب ہم اپنی تحریک کو گلی گلی اور چوکوں و چورہوں تک چلائیں گے، تاجروں سے اپیل کرتا ہو ں کہ جب تک کے الیکٹرک سیلز ٹیکس نہ ہٹائے آپ بل جمع نہ کروائیں،جماعت اسلامی تاجروں کے ساتھ ہے کے الیکٹرک کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، جماعت اسلامی ایک ہزار مقامات پر کارنر میٹنگز کرے گی اور ہر جگہ سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کو بے نقاب کرے گی۔

You might also like

Comments are closed.