پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی تباہی ثابت کر رہی ہے شریفوں کو ملک چلانے کا کوئی تجربہ نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ قوم تبدیلئ سرکار کی سازش اور پاکستان کو اس افسوسناک صورتحال کا شکار کرنے کے تمام ذمہ داروں کا احتساب کرے گی۔
جب تبدیلئ سرکارکی امریکی سازش کے نتیجےمیں VoNCآئی تو $178 روپےپرتھا۔IMFمعاہدےکےباوجود یہ منہ کے بل گرتاہوا آج224پر پہنچ چکاہے۔چارسو پھیلی معاشی تباہی ثابت کررہی ہےکہ شریفوں میں معیشت یا حکومت چلانےکا کوئی تجربہ نہیں۔ انکی واحد مہارت لوٹ مار،منی لانڈرنگ اور NRO لینےمیں ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 19, 2022
حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کا تجربہ صرف لوٹ مار، منی لانڈرنگ اور این آر او حاصل کرنے میں ہے، پاکستان کو اس صورت حال تک پہنچانے والوں کا قوم احتساب کرے گی۔
The nation will hold accountable all those responsible for regime change conspiracy & bringing Pakistan to this sorry state of affairs.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 19, 2022
Comments are closed.