بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کا معاہدہ طے

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پا گیا جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے کا اعلان آج رات بھی ہو سکتا ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف بورڈ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط موصول ہوگی۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی دو قسطیں ایک ساتھ ملنے کی توقع ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پر آنے سے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر ڈونر سے بھی رُکی ہوئی فنانسنگ ملنا شروع ہو جائے گی۔

You might also like

Comments are closed.