بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پٹرول 18 روپے فی لیٹر کم کرنے کی سفارش، سمری وزارت خزانہ کو ارسال

اسلام آباد:  ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے لیے اوگرا نے سمری تیار کرکے وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچائیں گے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے اوگرا کو سمری تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے فی لیٹر کی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اعلان وزرات خزانہ کی جانب سے کیا جائے گا۔

You might also like

Comments are closed.