راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کردی ہے۔غریب کوبھاشن نہیں راشن چاہیے ،غریب گھریلو سامان بیچ رہا ہے،بچوں کو اسکولوں سے اٹھا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتاہے، پٹرول اور بجلی کے بعد اب گیس کی قیمت بڑھے گی تو لگ پتا جائے گا۔
سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کر دی ہے۔بیروزگاری عام ہے اور سرمایہ کاری نایاب۔غریب گھریلو سامان بیچ رہا ہے،بچوں کو اسکولوں سے اٹھا رہا ہے۔پیٹرول اور بجلی کے بعد اب گیس کی قیمت بڑھے گی تو لگ پتا جائے گا۔حاجی واپسی پر 2 کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کے لیے پاکستان ساتھ لائیں.
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 9, 2022
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حاجی واپسی پر 2کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کے لیے پاکستان ساتھ لائیں، مہنگائی کی شرح34فیصد بڑھ گئی ہے، حکومت صرف اپنے کیسز ختم کروارہی ہے۔ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی، میرے 3 سکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلا کرحکومت نےکم ظرفی اورذہنی پستی کا ثبوت دیا ہے۔
Comments are closed.