بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

“کراچی اس وقت بدترین صورتحال کا شکار ہے،مزید بارشیں ہوئی تو بہہ جائے گا”

incompetence

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری اس وقت بدترین صورتحال کا شکار ہیں،ایمرجنسی نافذ کرکے شہر میں سیوریج اور پانی کی فراہمی کی بہتری کا کام کیا جائے ،مزید بارشیں ہوئی تو شہر بہہ جائے گا۔

ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کے نوجوان سڑکوں پر کرنٹ لگنے سے مرجاتے ہیں،ان ہلاکتوں کے مقدمے تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے خلاف درج ہونے چاہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی ایک ماہ پہلے سے تھی، پیش گوئیوں کے مطابق بارشیں معمول سے زیادہ ہونا ہیں، اس وقت وہ حکومت برسر اقتدار ہے جو 2008 سے موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی تجربہ کار حکومت کے ہوتے ہوئے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے تھا،

یونیورسٹی روڈ کو ماڈل روڈ تعمیر کیا تھا پیپلز پارٹی نے لیکن اس کے باوجود سڑکوں حالت بدتر ہے،

نالوں کی صفائی کیلیے اس سال ایک ارب روپے سے زیادہ بجٹ نالوں کی صفائی کا تھا،  گجر نالے سمیت نالوں کے گرد حفاظتی دیواریں  تعمیر کی جارہی ہیں، یہ کام بھی سائنسی بنیادوں پر نہیں کیا گیا،  جس کی وجہ سے  شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اورنگی نالے کے اطراف کے لوگ بھی مشکلات کا شکار ہیں, اورنگی ٹاون شہر سے کٹ کر رہ گیا ہے، اسد عمر اور رزاق داود کے الیکٹرک کے تحفظ کیلیے ججوں کے چیمبرز میں گئے۔

You might also like

Comments are closed.