کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کوکراچی کا مزید حق نہیں مارنے دیں گے،کے فور منصوبہ 650ملین گیلن سے کم کسی صورت قبول نہیں،منصوبہ فوراًمکمل کیا جائے۔
ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ کے الیکٹرک کالائسنس منسوخ کر کے فارنزک آڈٹ کیا جائے،اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے انتظامات کیے جائیں،جماعت اسلامی اور الخدمت نے ہنگامی حالات سے نبٹنے کے لیے رضاکاروں پر مشتمل ٹیم تیارکرلی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں 11رین ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیئے، حکومت اربن فلڈنگ کے انتظامات کرے، ہم کراچی کے شہریوں اور نوجوانوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ رضاکارانہ طور پر ہماری ٹیم کا حصہ بنیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم وفاق اور صوبہ سے بھی کہنا چاہتے ہیں کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اتنا بڑا ادارہ موجود ہے جس پر اربوں روپے کا بجٹ ہے اس کو بھی فعال کیا جائے، کراچی میں 17سال سے ایک بوند پانی کا اضافہ نہیں ہوا۔کے فور منصوبہ 650ملین گیلن یومیہ کا تھا لیکن سابق وزیر اعظم عمران خان نے 260گیلن یومیہ کا کردیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ شدیدبجلی اور پانی کا بحران ہے اور پانی اور بجلی کے ستائے ہوئے لوگ سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،عوا م کے جو بنیادی مسئلے ہیں اس کے لیے حکومت کچھ نہیں کررہی ہے اس وقت بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
Comments are closed.