بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک سامراجی و دجالی تہذیب کے محاصرے میں ہے، سراج الحق

constitution

پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان سامراجی، استعماری اور دجالی تہذیب کے محاصرے میں ہے۔ پاکستان کسی وڈیرے یا جنرل نے نہیں بلکہ وکیل نے بنایا ہے اور وکلا تنظیموں کی طرح جماعت اسلامی میں بھی جمہوریت ہے۔

ہفتہ کو پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ وکلا نے کالے کوٹ پہن کر پرویز مشرف کی آمریت کا خاتمہ کیا اور مدینہ منورہ کے بعد اگر روئے زمین پر کوئی پاک ملک ہے تو وہ پاکستان ہے۔ اس ملک کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں الگ تہذیبوں کے باوجود پاکستان دنیا کا مہذب ترین ملک ہے اور پاکستان نے 40سال تک افغانیوں کا ساتھ دے کر روس اور امریکہ کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک اور پاکستانی ایک عظیم قوم ہیں۔ پاکستان سامراجی استعماری اور دجالی تہذیب کے محاصرے میں ہے۔

You might also like

Comments are closed.