بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشکول مشن کو چھوڑ کر خود کفالت کا رستہ اپنانا ہو گا، سراج الحق

Kashkool mission

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فرسودہ سودی نظام نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے، 74 سالوں سے جاری کشکول مشن کو چھوڑ کر خود کفالت کا رستہ اپنانا ہو گا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی 25 جون سے سودی معےشت ، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف ٹرین مارچ کا آغاز کرئے گی سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے دو ٹوک فیصلے کے باوجود حکومت نے ابھی تک اس پر عمل درآمد کے لیے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا جماعت اسلامی فیصلے پر مکمل عمل درآمد تک جدوجہد جاری رکھے گی حکومت اسلام آباد سے بھارتی سفیر کو واپس بھیجے اور نئی دہلی سے پاکستانی سفیر کو واپس بلایا جائے۔ اس صورتحال میں پاکستان کا ہر شہری ہندوستان سے کسی قسم کے تعلقات نہیں چاہتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی یوتھ بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ٹرین مارچ کے حوالے سے پلاننگ اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف ، امیر وسطی پنجاب محمدجاوید قصوری مرکزی صدر جے آئی یوتھ زبیر احمد گوندل ،امیر لاہور ذکر اللہ مجاہد سمیت ملک بھر سے ارکین یوتھ بورڈ نے بھی شرکت کی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران اللہ کو ناراض کر کے گذشتہ کئی دہائیوں سے آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لیے کام کر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے نوجوان ملک و ملت کا سرمایہ ہیں وقت آگےا ہے کہ اب نوجوان جھوٹ کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے حق اور سچ کا ساتھ دیں سودی نظام اور کرپشن بے برکتی کی اہم وجوہات ہیں جس کی وجہ سے معاشرہ اخلاقی زوال کا شکار ہو رہا ہے معاشرے میں سماجی اور اقتصادی مساوات صرف اسلامی نظام سے ہی آ سکتی ہے ۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں اب حقیقی تبدیلی کے لیے یوتھ کو شعور کیساتھ بوتھ پر آنے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی نوجوانوں کے حقوق کی ضامن اور واحد مکمل جمہوری جماعت ہے جس کے دروازے نوجوانوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں بلدیاتی انتخابات میں بڑی تعداد میں یوتھ کو ٹکٹےںدیں گے ۔یوتھ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سیاست میں شائستگی ، ہمدردی اور بھائی چارے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرئے ۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد ملک میں پرامن، جمہوری اسلامی انقلاب برپا کرنا، قوم اب ہمارا ساتھ دے۔ جماعت اسلامی کو موقع ملا تو ہم سکوک اور اجارہ کا نظام متعارف کرائیں گے اور معیشت کی زکوٰة، صدقات اور عشر کے ذریعے تعمیر ہو گی۔بھارت میں حکومتی ترجمانوں کی طرف سے حضور پاک کی شان میں گستاخی کے واقعہ پر بات کرتے ہوئے امیر جماعت نے حکمرانوں کے روےے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد سے بھارتی سفیر کو واپس بھیجے اور نئی دہلی سے پاکستانی سفیر کو واپس بلایا جائے۔ پاکستان کا ہر شہری ہندوستان سے کسی قسم کے تعلقات نہیں چاہتا۔ بھارت میں بی جے پی کی حکومت مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔مسلمان بیٹیوں کے سروں سے حجاب اتارے جا رہے ہیں، مساجد کی بے حرمتی ہو رہی، مگر ہمارے حکمران بے حس اور بزدل ثابت ہوئے۔ پاکستان کا بچہ بچہ حرمت رسول پر جان دینے کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے عالم اسلام کے حکمرانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ امت کے جذبات کی ترجمانی کریں اور بزدلی نہ دکھائیں۔ انھوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے جماعت اسلامی تحریک جاری رکھے گی۔

You might also like

Comments are closed.