بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نو ہزار 500 ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اسلام آباد:  وفاقی حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 9500 ارب روپے کے حجم پر مشتمل وفاقی بجٹ آج (جمعہ کو) منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

بجٹ میں وفاق اور صوبوں کے بجٹ پر مشتمل مجموعی حجم 12994 ارب متوقع ہے، دفاعی اخراجات کیلیے 1586ارب، سبسڈیز کی مد میں 578 اور پینشن ادائیگیوں کیلیے 530 ارب کی تجویز دی گئی ہے، اضافے کا تخمینہ 11.5 فیصد جبکہ ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے مقرر کیے جانے کی تجاویز بھی دی گئی ہے، بجٹ خسارے کا تخمینہ 4282 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ نان ٹیکس ریونیو 1626 ارب کی تجویز دی گئی ہے، بجٹ میں جی ڈی پی (معاشی ترقی) کا ہدف 5فیصد تجویز کیا گیا ہے جس کو 6 فی تک بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

زراعت سیکٹر کی نمو کا ہدف 3.9 فیصد، صنعت کا 5.9 فیصد اور سروسز سیکٹر کی نمو کا حدف 5.1 فیصد رکھنے کی تجویز ہے، پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل جمعہ کو ہی وفاقی کابینہ کا اسپیشل اجلاس منعقد ہوگا، جس میں بجٹ کی منظوری دی جائے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز کی بھی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ کنوینس الاونس، میڈیکل الاونس سمیت دیگر الاونسز میں بھی اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو 7255 ارب کا ٹیکس جمع کرے گا، نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اگلے مالی سال کے ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف2560 ارب روپے جبکہ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کی مد میں وصولیوں کا ہدف4695 ارب روپے تجویز کیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.