knoxville hookups farm girl hookup gay vegas hookup hookup lynchburg va edf8329we hookup Telford Pennsylvania

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بجلی کی قیمت میں 4 فی یونٹ اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ 12 ارب55 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس کی مجموعی لاگت 133 ارب روپے رہی۔

ڈیزل سے 27 روپے فی یونٹ، فرنس آئل سے 28، ایل این جی سے 16، کوئلے سے 14 روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ 31 روپے فی یونٹ بجلی لاسز کی نذر ہوئی۔ نیپرا نے فی یونٹ بجلی 4 روپے پانچ پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی۔

ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ 33 گیس پاور پلانٹس میرٹ آرڈر میں سر فہرست ہیں، لیکن جب دو اڑھائی سال سے گیس نہیں مل رہی تو یہ سرفہرست کیوں ہیں۔ نیپرا نے میرٹ آرڈر کی لسٹ درست کرنے کی ہدایت کی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں صارفین پر 51 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

You might also like

Comments are closed.