پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے ٹھیکہ نہیں لیا ہوا، ملک کو بچانا اداروں کی ذمہ داری ہے، ادب سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ امتحان عدلیہ کا بھی ہے، پر امن احتجاج ہمارا حق ہے ، ہمیں ہر صورت نکلنا ہے، دیکھیں سپریم کورٹ کیا کرتی ہے ۔
عمران خان کا کہنا تھا ہمارے عدالتی نظام نے ہمیشہ شریف خاندان کو بچایا، یہ ہمیشہ عدالتوں سے بچ جاتے ہیں، سپریم کورٹ واضح طورپربتادے پُرامن احتجاج پاکستان کے شہریوں کا حق ہے یا نہیں؟ ،6 دن مکمل ہونے کے بعد اعلان کروں گا کہ دوبارہ اسلام آباد کب آ رہا ہوں، جان قربان کردوں گا لیکن اِس حکومت کو قبول نہیں کروں گا، ہم نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وہ پیر کو سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کرنے جارہے ہیں جس میں پوچھا جائے گا کہ سپریم کورٹ واضح طورپربتادے پُرامن احتجاج پاکستان کے شہریوں کا حق ہے یا نہیں؟ہم کیا کوئی ملک دشمن تھے؟
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ادارے تماشہ دیکھ رہے ہیں، ایک پاکستانی ہونے کے ناطے اداروں کو بولنا چاہتا ہوں کہ ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے، ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا ہوا، اداروں کی ذمے داری ہے کہ ملک کو بچائیں،عمران خان نے کہا کہ جان قربان کردوں گا لیکن اِس حکومت کو قبول نہیں کروں گا، 6 دن مکمل ہونے کے بعد اعلان کروں گا کہ دوبارہ اسلام آباد کب آ رہا ہوں، سب کومارچ کی تیاری کاحکم دے دیا، اب ہم پوری تیاری سے اسلام آباد آئیں گے،6 دن مکمل ہونے کے بعد اعلان کروں گا کہ دوبارہ اسلام آباد کب آ رہا ہوں،
عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی آقاؤں کے خوف سے روس سے سستا تیل نہیں لیا گیا فرق ہے آزاد اور غلامانہ پالیسی میں، ہم آزاد قوم ہیں، ہمارے احتجاج کی وجہ یہ ہی تھی، کسی کو آقا ماننا شرک ہے، ملک جارہا ہے تباہی کی طرف، یہ اداروں کی ذمہ داری ہے جو چپ کرکے دیکھ رہے ہیں
ان کا کہنا تھاکہ ہم نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی، پی ٹی آئی واحد پارٹی تھی جس نے عسکری ونگ بنانے سے انکار کیا، بیرونی ساز ش تمام فورمز پر ثابت ہوئی، انہوں نے پر امن احتجاج پر شیلنگ کی، سپریم کورٹ اور انسانی حقوق تنظیموں میں یہ معاملہ اٹھائیں گے۔
Comments are closed.