اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے سبب یکم مارچ 2021 سے ملک کے تمام اسکولز معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ یکم مارچ 2021 سے تمام اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بعض بڑے شہروں میں 50 فیصد بچوں کو بلانے کی پابندی 28 فروری کو ختم ہو جائے گی۔
This announcement applies to every educational institutions in the designated cities where restrictions had been imposed. Allah SWTs infinite mercy that we are returning to normal https://t.co/L0Jb4nFQPC
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) February 25, 2021
مارچ 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے بشمول کالجز اور جامعات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
تاہم کورونا کیسز میں کمی کے باعث مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوا۔ اس دوران طلبہ آن لائن تعلیم حاصل کرتے رہے۔
کورونا کی دوسری لہر آنے پر حکومت پاکستان نے این سی او سی کی ہدایت کے مطابق 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند کردیے تھے۔
Comments are closed.