سان فرانسسكو: شاید آپ کو یاد ہوگا کہ کوئی ایک سال قبل گوگل نے اعلان کیا تھا کہ اب اینڈرائڈ آلات کے لیے بطوراسسٹنٹ ایک آپشن پیش کیا جارہا ہے جس کے تحت گوگل نیوزیا کسی بھی ویب بیچ کو بلند آواز میں سنا جاسکتا تھا۔ لیکن اب اس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔
اب آپ اپنے فون کو دور رکھ کر انگریزی کے تین مختلف لہجوں میں ویب پیج سن سکتے ہیں۔ ان میں برطانوی، آسٹریلوی اور بھارتی انگریزی کے لہجے شامل ہیں۔ یہاں تک کہ یہ 42 زبانوں میں تراجم بھی کرسکتا ہے۔ لیکن اب تک اس میں زبانیں پڑھنے اور انگریزی لہجوں کی کمی تھی جسے پورا کردیا گیا ہے۔
اب آپ ’ریڈ الاؤڈ‘ کے آپشن میں چھ مختلف آوازوں میں سے ایک منتخب کرسکتے ہیں۔ ان میں مردوخواتین کی آوازیں شامل ہیں جو بھارتی، آسٹریلوی اور برطانوی انگریزی لہجوں میں خبریں سناتی ہیں۔
فیچر تک رسائی کے لیے کروم یا کروم پر مبنی کسی بھی براؤزر کو کھولیں اور اسسٹنٹ کو آن کیجئے۔ اب فون پر کہیں ’ریڈ دِس‘ یا کہیں ’ریڈ اِٹ‘ ۔ یہ کہتے ہی ایک نیا انٹرفیس پاپ اپ میں کھل جائے گا جس کے درمیان میں مطلوبہ پیج ہوگا اور نیچے پلے بیک کنٹرول ہوگا۔ اب اوپر دائیں جانب تین نکات (ڈاٹ) وال اوورفلو بٹن کو ٹچ کیجئے اور اس میں ریڈ الاؤڈ وائس کا انتخاب کیجئے۔
اسی جگہ سے آپ انگریزی کے مختلف لہجوں (ایسنٹ) کا انتخاب کرسکتے ہیں جن میں چھ نئی آوازیں شامل ہیں ۔ ان آوازوں کو مصنوعی ذہانت سے بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.