بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

“حج کی ادائیگی کرنے والوں سے غیر معمولی اخراجات وصول کرنا ظلم ہے”

وفاقی وصوبائی حکومتیں 1100ارب کے کراچی پیکیج کا حساب دیں، حافظ نعیم

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حج کی ادائیگی کرنے والوں سے غیر معمولی اخراجات وصول کرنا سراسر ظلم وزیادتی ہے۔

ادارہ نورحق میں قائم شعبہ حج کے ذمہ داران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی  نے حکومت کی جانب سے رواں سال حج کے اخراجات میں غیر معمولی اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کرونا کی وجہ سے دوسال حج کی ادائیگی محدود ہونے کے بعد اس سال ادائیگی حج کے لیے ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ فریضہ کی ادائیگی کرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جاتی تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد حج جیسا اہم رکن انجام دے سکیں لیکن بد قسمتی سے سرکاری سطح پر حج کے اخراجات ساڑھے نو لاکھ روپے مقرر کیے گئے جو کہ غیر معمولی زیادہ ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ  اس وقت جمعیت علمائے اسلام کے وزراء حکومت میں شامل ہیں اورعوام بجا طور پر توقع کررہے تھے کہ حج کے اخراجات اور سہولیات کو آسان بنانے میں وزراء اپنا کردار ادا کریں گے لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت نے حج جیسے اہم رکن کومشکل بنادیا ہے،حکومت کو چاہیئے تھا کہ حاجیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرتی اور ایسے پیکیج کا اعلان کیا جاتا جس سے زیادہ سے زیادہ افراد حج کرنے کی سعادت حاصل کرسکتے۔

حافظ نعیم الرحمن نے شعبہ حج کے ذمہ داران کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ الحمد للہ ہر سال جماعت اسلامی کے شعبہ حج کی جانب سے عازمین حج کو تمام مراحل کے حوالے سے مکمل رہنمائی اور تربیت بھی دی جاتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ماضی میں حکمرانوں کی جانب سے حج کے اخراجات کو کنٹرول کے حوالے سے کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی تھی لیکن موجودہ حکومت نے تو حج کے اخراجات میں اضافے کی انتہا کردی۔

You might also like

Comments are closed.