ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 41 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 658 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 41 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1020 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہوگئی۔
ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 24 ہزار 483 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 36 ہزار 243 مریض صحت یاب ہوچکے۔
Comments are closed.